0
Saturday 9 Apr 2016 15:12

کراچی میں ایکبار پھر کالعدم تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور عسکری ونگز کا گٹھ جوڑ توڑنے کا فیصلہ

کراچی میں ایکبار پھر کالعدم تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور عسکری ونگز کا گٹھ جوڑ توڑنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے پش نظر ایک بار پھر سیاسی جماعتوں اور عسکری ونگز کا گٹھ جوڑ توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں دہشتگردوں کی تفتیشی رپورٹ یکجا کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور عسکری ونگز کے گٹھ جوڑ کو توڑ دیا جائے۔ دو ماہ کے دوران گرفتار دہشت گردوں کی تفتیشی رپورٹس یکجا کر دی جائیں گی، چوون سے زائد ٹیلی فون نمبرز کا ڈیٹا بھی یکجا کیا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا امکان ہے، جبکہ گرفتار ملزمان شہر میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی پہلے ہی کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 532434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش