QR CodeQR Code

آپﷺ سے سچی محبت اصل ایمان کی نشانی ہے، خواجہ شریف

9 Apr 2016 18:45

اسلام ٹائمز: ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ قادیانیوں کو دائرہ اسلام میں لانے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں جناب نگر سے بڑی تعداد میں قادیانی دائرہ اسلام میں آ رہے ہیں اور انٹرنشنل ختم نبوت موومنٹ کا مقصد اور مشن بھی یہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایوان اقبال میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی جانب سے ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی علمائے کرام نے شرکت کی۔ ایوان اقبال میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس میں سابق چیف جسٹس لاہور خواجہ شریف، مولانا الیاس چنیوٹی، مولانا احمد لدھیانوی، مولانا عبدالحفیظ مکی، قاری محمد رفیق، محمد نواز، مولانا اشرف مکی، قاری محمد احمد شاہ، احمد سیف اللہ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سمیت لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے ختم نبوت کے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سابق چیف جسٹس لاہور ہایئکورٹ خواجہ شریف نے کہا کہ آپﷺ سے سچی محبت اصل ایمان کی نشانی ہے آپﷺ کے بعد کوئی نبی نہ آئے گا اور نہ ہی کوئی نبوت کا دعویٰ کر سکتا ہے۔ مولانا الیاس چنیوٹی اور مولانا احمد شاہ نے کہا کہ قادیانیوں کو دائرہ اسلام میں لانے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں جناب نگر سے بڑی تعداد میں قادیانی دائرہ اسلام میں آ رہے ہیں اور انٹرنشنل ختم نبوت موومنٹ کا مقصد اور مشن بھی یہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 532470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/532470/ا-پﷺ-سے-سچی-محبت-اصل-ایمان-کی-نشانی-ہے-خواجہ-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org