0
Saturday 9 Apr 2016 20:36

ملتان، جماعت اسلامی کل کرپشن کے خلاف ’’کرپشن مکاؤ کار موٹر سائیکل ‘‘ریلی نکالے گی

ملتان، جماعت اسلامی کل کرپشن کے خلاف ’’کرپشن مکاؤ کار موٹر سائیکل ‘‘ریلی نکالے گی
اسلام ٹائمز۔ امیرجماعت اسلامی پنجاب میں مقصود احمد 10 ؍اپریل 2016ء بروز اتوار ایک روزہ دورے پر ملتان آ رہے ہیں، اپنے دورے کے دوران امیر جماعت اسلامی پاکستان وسینیٹر سراج الحق کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جاری کرپشن فری پاکستان تحریک کے سلسلہ میں 10؍اپریل بروز اتوار کو ملک میں کرپشن مکاؤ کار وموٹر سائیکل ریلی کی قیادت اور 3:30 بجے شام خصوصی خطاب کرینگے۔ ریلی کا آغاز کلمہ چوک دفتر جماعت اسلامی سے ہوگا جو کہ نواں شہر، چوک فوارہ، گھنٹہ گھر، چوک کچہری، چونگی نمبر 9 ( پرانی)، حضوری باغ روڈ، حسین آگاہی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 532492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش