0
Sunday 10 Apr 2016 06:07

پانامہ لیکس کے انکشافات شریف خاندان کو ہیرو بھی بنا سکتے ہیں اور زیرو بھی، ناصر علی بلوچ

پانامہ لیکس کے انکشافات شریف خاندان کو ہیرو بھی بنا سکتے ہیں اور زیرو بھی، ناصر علی بلوچ
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہنما ناصر علی بلوچ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے انکشافات شریف خاندان کو ہیرو بھی بنا سکتے ہیں اور زیرو بھی، شریف خاندان کے پاس یہ گولڈن چانس ہے کہ وہ گزشتہ 30سالوں سے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو غلط ثابت کر دکھائیں۔ انہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس سیکنڈل کی عالمی سطح پر تحقیقات کا شروع ہونا قابل ستائش عمل ہے، پاکستان میں غیر جانبدار کمیشن یا انکوائری کمیٹی بنی تو شریف فیملی سمیت دیگر بہت سے نام نہاد شرفاء کے چہروں سے معصومیت اور شرافت کے نقاب اتر جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 532545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش