QR CodeQR Code

لیاری گینگ کی معاونت کا الزام، گرفتار نثار مورائی کو سرطان کا مرض لاحق نہیں، میڈیکل رپورٹ

10 Apr 2016 07:53

اسلام ٹائمز: ملزم کے اہلخانہ نے دعوی کیا تھا کہ نثار مورائی کو سرطان کا مرض لاحق ہے تاہم رپورٹ کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث ملزم ڈاکٹر نثار کو سرطان کا مرض نہیں۔ ڈاکٹر نثار مورائی کی بلڈپریشر، الٹراساؤنڈ، ایکسرے اور بلڈ ٹیسٹ سمیت تمام رپورٹس نارمل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی معاونت اور سرپرستی کے الزام میں گرفتار نثار مورائی کے علاج کی رپورٹ کے مطابق نثار مورائی کو سرطان کا مرض لاحق نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق اربوں روپوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ، لیاری گینگ وار کے ملزموں کی معاونت اور سرپرستی کرنے والے سابق چیئرمین فشریز اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر نثار مورائی کی طبی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کو سرطان مرض لاحق نہیں ہے۔ ملزم کے اہلخانہ نے دعوی کیا تھا کہ نثار مورائی کو سرطان کا مرض لاحق ہے تاہم رپورٹ کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث ملزم ڈاکٹر نثار کو سرطان کا مرض نہیں۔ ڈاکٹر نثار مورائی کی بلڈپریشر، الٹراساؤنڈ، ایکسرے اور بلڈ ٹیسٹ سمیت تمام رپورٹس نارمل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 532550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/532550/لیاری-گینگ-کی-معاونت-کا-الزام-گرفتار-نثار-مورائی-کو-سرطان-مرض-لاحق-نہیں-میڈیکل-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org