0
Sunday 10 Apr 2016 11:27

پشاور، گھر میں گیس بھر جانے سے باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق

پشاور، گھر میں گیس بھر جانے سے باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ متھرا کے علاقے میں ایک گھر میں گیس بھر جانے سے باپ اور بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے متھرا کے علاقے شگئی ہندکیان میں ایک گھر میں جنریٹر چلنے کے باعث گیس بھر گئی، جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئے ہوئے 4 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں باپ، بیٹا اور بھتیجا بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی اور ابتدائی طور پر ہلاکتیں گیس بھر جانے کے باعث ہی معلوم ہوتی ہیں تاہم پوسٹ مارٹم کے لئے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 532590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش