0
Sunday 10 Apr 2016 16:53

پاکستان، بھارت اور افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خیبر پختونخوا میں نقصان کی اطلاعات

پاکستان، بھارت اور افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خیبر پختونخوا میں نقصان کی اطلاعات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت بھارت اور افغانستان ایک مرتبہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے ہیں۔ بھارت میں زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں زلزلے کی شدت 7.1 جبکہ امریکی جیالوجیکل کے مطابق شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں چترال کے قریب تھا اور گہرائی 210 کلومیٹر تھی، ابتدائی طور پر خیبر پختونخوا سے نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پاکستان میں خیبر پختونخوا، شمالی علاقہ جات، فاٹا، آزاد کشمیر، وفاقی دارلحکومت اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ اور اذان کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ مختلف اضلاع میں یہ جھٹکے پندرہ سے چالیس سیکنڈ تک محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے بعد ابتدائی اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔ شانگلہ میں گھر کی چھت گرنے سے گھر کے مکین ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ پشاور میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے دو افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ ہے، لہذا آفٹر شاکس کی صورت میں شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 532652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش