0
Sunday 10 Apr 2016 17:32

سوات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بم بنانے کے ماہرسمیت 86 ملزمان گرفتار

سوات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بم بنانے کے ماہرسمیت 86 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نےمختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران بم بنانے کا ماہر دہشت گرد سمیت 86 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر سوات کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 86 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار کئے گئے، ملزمان میں سے ایک بم بنانے کا ماہر بھی شامل ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور اس نے بم بنانے کی تربیت افغانستان سے حاصل کی ہے۔ دہشت گرد کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 532658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش