0
Sunday 10 Apr 2016 23:11

وزیراعلٰی جی بی کی سنکیانگ حکومت سے لینڈسلائیڈنگ کے باعث پھنسنے والوں کی رہائش کا بندوبست کرنیکی درخواست

وزیراعلٰی جی بی کی سنکیانگ حکومت سے لینڈسلائیڈنگ کے باعث پھنسنے والوں کی رہائش کا بندوبست کرنیکی درخواست
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن نے ہمسایہ ملک چین کے صوبہ سنکیانگ کی حکومت سے رابطہ کرکے بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث پھنسے والے گلگت بلتستان کے شہریوں کی رہائش اور کھانے پینے کا بندوبست کرنے کی درخوا ست کی ہے۔ دوسری جانب نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو کہا گیا ہے کہ فوری طور پر بھاری مشینری کو بالائی ہنزہ کی طرف روانہ کر کے شاہراہ قراقرم کو ٹر یفک کیلئے جلد ازجلد کھول دیا جائے تاکہ پھنسے ہوئے مسافرین فوری طور پر اپنی منزل مقصود تک پہنچ پائیں۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے میڈیا رپوٹس پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر فارن آفس سے بھی رابطہ کیا ہے اور صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کاشغر اور صوبہ سنکیانگ کے دیگر علاقوں میں پھنس کر رہ جانے والے گلگت بلتستان کے رہائشیوں کو سہولیات زندگی پہنچانے کو کہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 532680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش