QR CodeQR Code

دیامر، زلزلے کے بعد لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر ایک شخص جان بحق، درجنوں زخمی

11 Apr 2016 08:29

اسلام ٹائمز: کوہستان ہربن جگاٹ کے مقام پر مسافر ہائی ایس کوچ زلزلے سے ہونیوالی سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں درجن سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع دیامر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق درجنوں زخمی ہوگئے۔ چلاس کے نواحی علاقے کھینر ہیچی میں بارش اور لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ مسجد کی دوبارہ تعمیر میں مصروف افراد پر زلزلے کی وجہ سے لینڈسلائیڈنگ ہوئی، جس کی زد میں آکر مبارک ولد فضل الرحمان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عبدالہادی ولد شیر احمد شدید زخمی ہوگیا۔ دیگر افراد نے بھاگ کر جانیں بچائیں جن کو معمولی خراشیں اور چوٹیں آئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی افراد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کر دیا، جہاں انکا علاج معالجہ جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب کوہستان ہربن جگاٹ کے مقام پر مسافر ہائی ایس کوچ زلزلے سے ہونیوالی سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں درجن سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 532699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/532699/دیامر-زلزلے-کے-بعد-لینڈسلائیڈنگ-کی-زد-میں-آکر-ایک-شخص-جان-بحق-درجنوں-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org