0
Tuesday 12 Apr 2016 16:36

مدارس پر چھاپے بلاجواز ہیں، حکومت دہشتگردوں کے خلاف موثر اقدامات کرے، سید یوسف شاہ

مدارس پر چھاپے بلاجواز ہیں، حکومت دہشتگردوں کے خلاف موثر اقدامات کرے، سید یوسف شاہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی رہنما سید یوسف شاہ نے کمالیہ میں صحآفیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت علمائے کرام پر پابندیاں لگانے کی بجائے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کرے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف پاناما لیکس کے معاملے پر استعفٰی دے کر تحقیقاتی کمیشن کا سامنا کریں، جبکہ ملک کی باگ ڈور دیانت دار افراد کے حوالے کی جائے۔ جے یو آئی پنجاب کے صوبائی میڈیا کوآرڈی نیٹر یوسف بخاری اور حاجی احسان کیساتھ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یوسف شاہ نے کہا کہ مدارس پر بلاجواز چھاپے مارے جا رہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان مثبت اقدام ہے، لیکن اس میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سمیت تمام مسائل کا حل نظام مصطفیﷺ کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 532732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش