0
Monday 11 Apr 2016 15:23

سب ٹھیک ہو جائیگا، وزیر داخلہ سندھ نے ڈاکٹر عاصم کو آصف زرداری کا خصوصی پیغام پہنچا دیا

سب ٹھیک ہو جائیگا، وزیر داخلہ سندھ نے ڈاکٹر عاصم کو آصف زرداری کا خصوصی پیغام پہنچا دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے جناح اسپتال کراچی کے خصوصی وارڈ میں ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی ہے، وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عاصم کو سابق صدر مملکت آصف زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ تفصلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم کو معاملات جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسی سلسلے میں صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے ڈاکٹر عاصم سے جناح اسپتال کراچی کے خصوصی وارڈ میں ملاقات کی، اور انہیں آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال رات گئے ڈاکٹر عاصم سے ملنے پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر مملکت نے اپنے رفیق کی ہمت بندھائی اور پیغام دیا کہ حوصلہ رکھیں جلد ہی سب ٹھیک ہو جائے گا۔ انہوں نے وزیر داخلہ کے ذریعے ڈاکٹر عاصم کو اطمینان دلایا کہ قانونی معاملات جلد حل کر لئے جائیں گے۔ آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو بھی ڈاکٹر عاصم سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 532800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش