QR CodeQR Code

راجن پور، کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن نویں روز بھی جاری

11 Apr 2016 15:52

اسلام ٹائمز: دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، اب تک رینجرز کی جانب سے 85 مارٹر گولے فائر کیے گئے ہیں جبکہ جدید اسلحہ سے لیس چھوٹو گینگ بھی پولیس چوکیوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ راجن پور میں کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کیخلاف نویں روز بھی آپریشن جاری ہے۔ ایلیٹ فورس کے مزید دو سو اہلکار کچے میں پہنچ گئے۔ گینگ کا نام چھوٹو لیکن سنگین جرائم میں ملوث، کچہ جمال ون، کچہ جمال 2، کچہ مورو اور کچہ کراچی میں رینجرز، پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوان چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔ دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ اب تک رینجرز کی جانب سے 85 مارٹر گولے فائر کیے گئے ہیں جبکہ جدید اسلحہ سے لیس چھوٹو گینگ بھی پولیس چوکیوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنا رہا ہے۔ ادھر پولیس اور ایلیٹ فورس کے 200 مزید جوان کچے کے علاقے میں پہنچ گئے اور کشتیوں کے ذریعے کچہ جمال کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔ رینجرز نے علی آہن پکٹ پر پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔ اب تک 5 ڈاکو ہلاک 14 زخمی اور ڈاکوں کے 4 مورچے تباہ کئے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 532804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/532804/راجن-پور-کچے-کے-علاقے-میں-چھوٹو-گینگ-کیخلاف-آپریشن-نویں-روز-بھی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org