0
Friday 4 Feb 2011 22:23

کراچی،شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے رہنما مولانا الطاف حسین الحسینی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

کراچی،شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے رہنما مولانا الطاف حسین الحسینی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید
کراچی:اسلام ٹائمز۔شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے رہنما مولانا الطاف حسین الحسینی پر گذشتہ شب چند نامعلوم دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ حیدرآباد میں واقع اپنے گھر روانہ ہوئے، قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے پر مولانا الطاف حسین الحسینی کو کراچی کے ایک مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر درجہ شہادت پر فائض ہو گئے، مولانا الطاف حسین الحسینی کو سینے اور سر میں پانچ گولیاں لگیں، جس کے سبب ان کی شہادت واقع ہوئی، شہید مولانا الطاف حسین الحسینی کی نماز جنازہ بروز ہفتہ کوٹری میں ادا کی جائے گی۔
درایں اثناء شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے رہنما مولانا الطاف حسین الحسینی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہونے والی شہادت کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان، شیعہ علماء کونسل، جعفریہ الائنس پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، مرکزی تنظیم عزا سمیت متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں نے بھر پور مذمت کی اور اسے قوم و ملت کا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ملت پاکستان ایک ایسے عالم دین سے محروم ہوگئی ہے کہ جو اس ملک میں اتحاد بین المسلمین کا داعی تھا۔ رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے مطالبہ کیا ہے کہ معروف شیعہ عالم دین علامہ الطاف حسین الحسینی پر قاتلانہ حملہ اور ہلاکت کا نوٹس لیا جائے اور قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔

خبر کا کوڈ : 53285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش