QR CodeQR Code

عمران خان کا پاناما لیکس پر تحریک چلانے کا اعلان

11 Apr 2016 20:57

اسلام ٹائمز: اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے تحریک اںصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کر دیئے ہیں اور پاناما لیکس کے معاملے پر پوری توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما لیکس معاملے پر حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، مزدوروں اور کسانوں کو تحریک میں شامل ہونے کی دعوت، کہتے ہیں ملک سے کرپشن کے خاتمے کا یہ سنہری موقع ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے تحریک اںصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کر دیئے ہیں اور پاناما لیکس کے معاملے پر پوری توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان نے سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، مزدوروں اور کسانوں کو تحریک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک سے کرپشن کو ختم کرنے کا یہ سنہری موقع ہے۔ کرپشن کیخلاف فیصلہ کن مرحلہ آگیا ہے۔ اگر عوام باہر نہ نکلے تو حکمران اسی طرح ملک کو لوٹتے رہیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا معاملہ کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پاکستان کا ایشو ہے۔ رائیونڈ مارچ کیلئے پورا زور لگائیں گے اور سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے۔ ہم نے تحریک چلانی ہے، جس کا اختتام رائے ونڈ پر ہوگا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک اںصاف 24 اپریل کو بڑا شو کرنے جا رہی ہے۔ 24 اپریل تک دیکھیں گے کہ حکومت چیف جسٹس کے نیچے کمیشن بناتی ہے یا نہیں۔


خبر کا کوڈ: 532863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/532863/عمران-خان-کا-پاناما-لیکس-پر-تحریک-چلانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org