0
Tuesday 12 Apr 2016 12:30

مینگورہ، ٹارگٹ کلنگ میں ڈی ایس پی لیگل جاں بحق، اہلکار زخمی

مینگورہ، ٹارگٹ کلنگ میں ڈی ایس پی لیگل جاں بحق، اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی لیگل شانگلہ محمد الیاس جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ مینگورہ میں شاہ درہ کے مقام پر نامعلوم افراد ڈی ایس پی محمد الیاس اور ان کے ساتھی اہلکار پر فائرنگ کی، متعدد گولیاں لگنے سے ڈی ایس پی موقع پر جاں بحق، جبکہ سپاہی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کرنے کا کام شروع کردیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 532948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش