0
Tuesday 12 Apr 2016 18:22

لاہور میں شہریوں کی نگرانی کیلئے "عوامی خدمت گار" بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور میں شہریوں کی نگرانی کیلئے "عوامی خدمت گار" بھرتی کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے شہریوں کے کوائف اکھٹے کرنے اور ان پر نظر رکھنے کیلئے "عوامی خدمت گزار" بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس کی چانچ پڑتال کے بعد منتخب ہونیوالا خدمت گزار شہری اپنے اطراف کے 40 گھروں کے کوائف اکھٹے کرنے اور مشکوک سرگرمیوں بارے پولیس کے اطلاع دینے کا ذمہ دار ہوگا۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کیطرف سے عوامی روابط بڑھانے اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے بیٹ کوارڈنیٹر اور مختلف کمیٹوں کے بعد اب شہر میں عوامی خدمت گزار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خدمت گزار منتخب ہونیوالا شہری اپنے اطراف کے 40 گھروں میں مقیم افراد کے کوائف اکھٹے کرنے، ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کا ذمہ دار ہوگا۔ خدمت گزار بننے کیلئے ریٹائرڈ سرکاری افسران، سکول ٹیچرز، تاجروں سمیت عام شہری بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ تاہم خدمت گزار کا چناو اور اسے پولیس سے تصدیق شدہ کارڈ کا اجرا ویری فکیشن اور متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او کی شفارشات کے بعد ہوگا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی پی او کی ہدایت پر خدمت گزار بننے کیلئے درخواستیں وصولی شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہریوں کو خدمت گزار بنانے سے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گا، اینٹلی جنٹس کا نظام بہتر ہوگا اور انسداد دہشتگردی کیلئے پولیس کے اقدامات کا تقویت ملے گی۔ سی سی پی او نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خدمت گزار کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 533028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش