QR CodeQR Code

کشمیری طلباء کے خلاف بھارتی حملے قابل مذمت، جہاد کونسل

13 Apr 2016 07:23

اسلام ٹائمز: جہاد کونسل نے آج تک کبھی بھارتی عوام ، خواتین، بچوں، نہتے افراد کے خلاف بندوق استعمال نہیں کی۔ ہمارا نشانہ ہم پر مظالم ڈھانے والی فورسز ہیں۔ ان پر حملے جاری رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ جہاد کونسل کے سکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے بھارت میں کشمیری طلباء کے خلاف منافرت، جموں و کشمیر کے طول و عرض میں بھارتی فورسز کے بدترین مظالم، نہتے نوجوانوں کا قتل عام، عزت مآب خواتین کی بے حرمتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان کے مطابق ایک اجلاس کے دوران انھوں نے کہا کہ این آئی ٹی کو سرینگر سے منتقل کرنے کے لئے بھارتی فرقہ پرست بزدلانہ ڈرامے رچا رہے ہیں۔ غیر کشمیری طلباء کے احتجاج کو سیاسی رنگ دے کر بھارت میں کشمیری طلباء کے خلاف اشتعال انگیزی کا جواز پیدا کیا جا رہا ہے۔ طلباء کو سیاست چمکانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اگر بھارت میں ریاستی سرپرستی میں کشمیریوں کے خلاف ناروا اور امتیازی سلوک، پکڑ دھکڑ اور منافرت کا سلسلہ فوری بند نہ کیا گیا تو اس کے بھیانک نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں۔ جہاد کونسل نے آج تک کبھی بھارتی عوام ، خواتین، بچوں، نہتے افراد کے خلاف بندوق استعمال نہیں کی۔ ہمارا نشانہ ہم پر مظالم ڈھانے والی فورسز ہیں۔ ان پر حملے جاری رہیں گے۔ بھارتی حکومت نے کشمیر پولیس کے خلاف منصوبہ بندی سے ایک محاذ گرم کر رکھا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ کشمیر میں ایک چپراسی سے لے کر چیف سکریٹری تک تمام مسلمان ملازمین کو بھارت غدار اور تحریک نواز سمجھتا ہے۔ ریاستی ملازمین جو مرضی کر لیں، بھارت کبھی ان پر بھروسہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکمران ہمیشہ دہلی کے غلام بن کر اپنے عوام پر مظالم کرتے رہے ہیں۔ آج بھی ان کا یہی انداز ہے۔ بھارت کے امن پسند اور انسانیت دوست لوگوں نے اپنی حکومتوں اور سیکورٹی اداروں کو فوری لگام نہ دی تو اس کا سارا فائدہ فرقہ پرست عناصر اور عوام دشمن طاقتیں اٹھائیں گی جو خون کے دریا بہا کر اپنا اقتدار قائم و دائم رکھنا چاہتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 533060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533060/کشمیری-طلباء-کے-خلاف-بھارتی-حملے-قابل-مذمت-جہاد-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org