QR CodeQR Code

بھارت اور امریکا کے درمیان ملٹری لاجسٹک سپورٹ کا معاہدہ طے

12 Apr 2016 22:49

اسلام ٹائمز: نئی دلی میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اصولی طور پر لاجسٹک شیئرنگ کا معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم ابھی اس پر دستخط ہونا باقی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا اور بھارت دونوں ممالک کے درمیان ملٹری لاجسٹک میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نئی دلی میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اصولی طور پر لاجسٹک شیئرنگ کا معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم ابھی اس پر دستخط ہونا باقی ہیں جب کہ اس کے لیے معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی زمینی، فضائی اوربحری بیس کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرسکیں گے۔ عسکری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت جنوبی سمندر اور بحر ہند میں چین کی بڑھتی ہوئی بحری قوت سے بھی خائف ہے اور معاہدے کا ایک مقصد چین کے مقابلے میں فوجی قوت میں اضافہ کرنا بھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 533067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533067/بھارت-اور-امریکا-کے-درمیان-ملٹری-لاجسٹک-سپورٹ-کا-معاہدہ-طے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org