QR CodeQR Code

گلگت، ہنزہ انتظامیہ نے التت اور حسن آباد کو ریڈ زون قرار دیدیا

12 Apr 2016 22:57

اسلام ٹائمز: گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور اسکے بعد زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے مختلف جگہوں پر لینڈسلائیڈنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حالیہ تباہ کن بارشوں کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سنٹرل ہنزہ کے دو علاقے رحیم آباد التت اور بُرم شِروٹ ایریا حسن آباد کو ریڈ زون قرار دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کے آفس سے جاری ایک نوٹس کے مطابق ان دونوں جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ پایا جاتا ہے اس لئے وہاں پر مقیم زمیندار و مکان مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس ان دو جگہوں پر رہائش اور جانے سے گریز کریں۔ حالیہ بارشوں اور اسکے بعد زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے مختلف جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گذشتہ دنوں کریم آباد ہنزہ کے بالائی علاقہ غیمش میں بھی شدید لینڈ سلائیڈنگ سے درختوں اور زمینوں کو شدید نقصان پہنچا تھا، البتہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کے مطابق ان علاقوں کے متاثرین کیلئے خوراک اور خیمے فراہم کیا گیا ہے اس کے علاوہ ضلع بھر میں ہونے والے نقصانات کا سروے جاری ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد کو فوری طور پر متاثرین تک پہنچایا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 533073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533073/گلگت-ہنزہ-انتظامیہ-نے-التت-اور-حسن-ا-باد-کو-ریڈ-زون-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org