QR CodeQR Code

دہشتگردی کےخاتمے کیلئے پاکستان اور ترکی کو ملکر آگے بڑھنا چاہیئے، ممنون حسین

13 Apr 2016 00:01

اسلام ٹائمز: ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت نے ترک وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ترکی کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ہر ممکنہ طریقے سے معاونت کے لئے بھی تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے دہشت گردی کی لعنت سے نبرد آزما ہونے کے لئے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کہتے ہیں اس سے نہ صرف دونوں برادر ممالک بلکہ پورے خطے میں امن و استحکام کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے یہ بات ترک پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر اسماعیل قاہرامان کی قیادت میں ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، کنوینر پاک ترک پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن بھی موجود تھے۔ صدر ممنون حسین نے پاکستان کا دورہ کرنے پر ترک اسپیکر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کا دورہ مفید ثابت ہوگا۔ صدر نے استنبول، انقرہ اور دیگر شہروں میں حالیہ دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ترک وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ترکی کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ہر ممکنہ طریقے سے معاونت کے لئے بھی تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 533084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533084/دہشتگردی-کےخاتمے-کیلئے-پاکستان-اور-ترکی-کو-ملکر-آگے-بڑھنا-چاہیئے-ممنون-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org