0
Wednesday 13 Apr 2016 09:58

فیصل آباد، مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم، 19 افراد جاں بحق

فیصل آباد، مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم، 19 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔ زرائع کے مطابق مسافروں سے بھری کوچ فیصل آباد سے صادق آباد کے لئے جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث جھنگ روڈ پر ٹھیکری والا میں ٹرالر سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 533113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش