0
Wednesday 13 Apr 2016 12:46

پانامہ لیکس نے حکمران خاندان کی بداعمالیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، سردار شجاع بلوچ

پانامہ لیکس نے حکمران خاندان کی بداعمالیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، سردار شجاع بلوچ
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے رہنما اور سابق ایم این اے سردار شجاع بلوچ نے جوہوآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما نے خوشاب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، قومی وسائل پر ہاتھ صاف کرنے اور لوٹی ہوئی رقوم بیرونِ ملک منتقل کرنیوالے غاصب اور لٹیرے حکمران ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، اُن سے نجات حاصل کرنا ہر محب وطن شہری کا خواب ہے، جسے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان پورا کریں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے حکمران خاندان کی بداعمالیوں کے پردے فاش کرڈالے اب ان کو فرار کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 533161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش