QR CodeQR Code

ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کیلئے 117 مراکز قائم کردیئے ہیں، کمشنر کراچی

13 Apr 2016 14:52

اسلام ٹائمز: کمشنر کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کو ہدایت کردی ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھا جائے جبکہ ہسپتالوں اور واٹر بورڈ کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی ہلاکتوں کے کیس کی سماعت کے دوران کمشنر کراچی نے سندھ ہائیکورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی ہلاکتوں کی درخواست کی سماعت ہوئی جس کے دوران کمشنر کراچی نے عدالت کے روبرو اپنی رپورٹ پیش کی۔ کمشنر کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے 117 ریلیف مراکز قائم کردیے گئے ہیں جن میں ابتدائی طبی امداد کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ کے الیکٹرک کو ہدایت کردی ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھا جائے جبکہ ہسپتالوں اور واٹر بورڈ کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی ہلاکتوں پر دائر درخواست کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 533183

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533183/ہیٹ-اسٹروک-سے-نمٹنے-کیلئے-117-مراکز-قائم-کردیئے-ہیں-کمشنر-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org