0
Wednesday 13 Apr 2016 18:15

قادر پٹیل کی وطن واپسی کے بعد پیپلز پارٹی کے حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

قادر پٹیل کی وطن واپسی کے بعد پیپلز پارٹی کے حلقوں میں کھلبلی مچ گئی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کراچی کے سابق صدر قادر پٹیل کی وطن واپسی کے بعد پی پی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی، جبکہ قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ جو لوگ میرا فون نہیں اٹھاتے تھے، اب فون کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عبوری ضمانت کی منظوری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ کل رینجرز نے طلب کیا ہے، صبح 11 بجے وہاں جاؤں گا، ہر ادارے کے سامنے تعاون کرنے کیلئے تیار ہوں، میں نے آئین پاکستان کا حلف لیا ہے، اس لئے میرا فرض بنتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ کو سچ بتاؤں، میرا دامن صاف ہے، اس لئے عدلیہ اور اداروں پر اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دہشتگردوں کا علاج کراتا تو انہیں ناظم آباد نہیں بلکہ کلفٹن اسپتال لے کر جاتا، ڈاکٹر عاصم نے میرا نام رینجرز کو کیوں لکھوایا، سمجھ سے بالاتر ہے، جب ممبر پارلیمنٹ تھا، تب ڈاکٹر عاصم مشیر پٹرولیم تھے، اور اس وقت ایک دو مرتبہ ان سے ملاقات ہوئی، ڈاکٹر عاصم سے کبھی فون پر بات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو میرا فون نہیں اٹھاتے تھے، اب مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں، عزیر بلوچ سے جس طرح دوسروں کا ملنا جلنا تھا، اسی طرح میرا بھی تھا۔ صحافی کی جانب سے جب سوال کیا گیا کہ کیا پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال پیپلز پارٹی سے ہی کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اہم خاتون رہنما نے قادر پٹیل کو فون کیا، اور کہا کہ تم میرے بیٹے ہو، اس لئے رینجرز کو کل کچھ نہیں بتانا، اور مجھ سے ملنے اسلام آباد آجاؤ۔
خبر کا کوڈ : 533213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش