0
Wednesday 13 Apr 2016 20:35

پشاور، کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف اے این پی کا احتجاج

پشاور، کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف اے این پی کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن صوبے میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے وزیر اعلی پرویز حٹک اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔ عوامی نیشنل پارٹی نے پشاور پریس کلب کے سامنے ملاکنڈ میں ناظم کے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کی۔ کارکنوں نے اے این پی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے ریلوے اسٹیشن کے سامنے روڈ کو بند کر دیا اور گو خٹک گو اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ مظاہرے میں اے این پی کے صوباائی رہنماؤں سمیت خواتین ونگ کے عہدہدار بھی موجود رہیںمیاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی تین سالہ حکومت میں ہمارا 23واں کارکن شہید ہو رہا ہے۔ اے این پی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں کسی کو مجرم ٹھہرانا صحیح نہیں ہے۔ عمران خان اور وزیراعظم نواز شریف دونوں کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 533230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش