0
Wednesday 13 Apr 2016 22:54

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پوری پاکستانی قوم کی امید و آواز بن چکے ہیں، عدیل عباس

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پوری پاکستانی قوم کی امید و آواز بن چکے ہیں، عدیل عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عدیل عباس شاہ نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ایم ڈبلیو ایم کا آئندہ تین سال کیلئے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نہ صرف ملت تشیع بلکہ پوری پاکستانی قوم کی امید و آواز بن چکے ہیں، انہوں نے نامساعد حالات میں قوم کو حوصلہ اور جذبہ دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں مجلس وحدت مسلمین اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں، اس کو مدنظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں سے لیکر کارکن تک سب کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، لہذا مجلس وحدت مسلمین کو مزید مضبوط بنانے میں مسئولین کیساتھ مظلومین پاکستان کو بھی جماعت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 533257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش