QR CodeQR Code

راجن پور ، مزید 5 پولیس اہلکاروں کی لاشیں حکام کے حوالے کر دی گئیں

14 Apr 2016 13:19

اسلام ٹائمز: اطلاعات کے مطابق اب تک پولیس کے سات جوان جام شہادت نوش کر چکے ہیں، پولیس اور دیگر سکیورٹی حکام کی جانب سے گینگ کا خاتمہ کرنے اور علاقے میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ راجن پور میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے مزید پانچ پولیس اہلکاروں کی لاشیں حکام کے حوالے کر دی گئیں، آپریشن میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 7 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس حکام نے چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ اب تک پولیس کے سات جوان جام شہادت نوش کر چکے ہیں، پولیس اور دیگر سکیورٹی حکام کی جانب سے گینگ کا خاتمہ کرنے اور علاقے میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ اطلاعا ت کے مطابق جنوبی پنجاب کے آٹھ اضلاع کی پولیس اس آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، لیکن ابھی تک سیکیورٹی اداروں کو کوئی خاطر خواہ کامابی حاصل نہیں ہوائی ہے بلکہ 20 سے زائد پولیس اہلکاروں کو دہشتگردوں نے یرغمال بنا لیا ہے جن کی بازیابی کے لیے ایک بار پھر بڑے آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 533349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533349/راجن-پور-مزید-5-پولیس-اہلکاروں-کی-لاشیں-حکام-کے-حوالے-کر-دی-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org