0
Thursday 14 Apr 2016 18:10

تفتیش کے بعد رینجرز نے قادر پٹیل کو گرفتار کر لیا، نامعلوم مقام پر منتقل

تفتیش کے بعد رینجرز نے قادر پٹیل کو گرفتار کر لیا، نامعلوم مقام پر منتقل
اسلام ٹائمز۔ رینجرز حکام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالقادر پٹیل آج لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے اپنے تعلقات کے حوالے سے رینجرز حکام کو موقف دینے پہنچے جہاں ان سے 4 گھنٹے مسلسل تفتیش کی جاتی رہی تاہم تفتیش کے بعد رینجرز حکام نے انہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ اس سے قبل قادر پٹیل گزشتہ روز رینجرز کو اپنا بیان قلمبند کروانے کیلئے لندن سے کراچی پہنچے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقادر پٹیل نے دوران تفتیش رینجرز حکام کو بتایا کہ عزیر بلوچ کیساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کے تعلقات تھے اور بعض رہنما ملزمان کی پشت پناہی بھی کرتے تھے۔ عبدالقاد پٹیل نے بلال شیخ اور خالد شہنشاہ کے قتل اور ملزمان کے حوالے سے رینجرز حکام کو بتایا کہ اس قسم کے معاملات اس وقت کے وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے نوٹس میں ہوتے تھے تاہم وہ اس بارے میں حقائق سے لاعلم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقادر پٹیل نے رینجرز حکام کو یہ بھی بتایا ہے کہ انہوں نے عزیر بلوچ کو ملک سے فرار کروانے میں کسی قسم کی معاونت فراہم نہیں کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 533400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش