0
Thursday 14 Apr 2016 19:06

پانامہ لیکس، تحریک انصاف اور قاف لیگ کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

پانامہ لیکس، تحریک انصاف اور قاف لیگ کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے جس میں پاناما لیکس کے معاملے پر ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ ظہورالہی روڈ گلبرگ لاہور میں چودھیر پرویز الہی کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لوٹ مار اور کرپشن نے قوم کو مقروض کر دیا ہے، کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے بغیر مسائل سے چھٹکارا کیسے ہوگا ؟ مسائل پر قابو پانے کیلئے ہمیں مل جل کر چلنا ہو گا، لیگل ایشوز پر رہنمائی کیلئے لیگل کمیٹی بنائی ہے اور وکلا رہنماوں سے بھی رابطہ کر رہے ہیں۔ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت، اپوزیشن کیلئے قابل قبول لائحہ عمل طے کرے۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پانا لیکس کے معاملے پر میں بلاول بھٹو زرداری سے مل کر ان کے تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہوں، اس معاملے پر کوشش کر رہے ہیں کہ تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلا جائے، سب کی بات سن کر قیادت تک پہنچا رہے ہیں۔ ق لیگ کے سینئر رہنما پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پولیس کا بیڑا غرق کر دیا ہے اتنے دن ہو گئے ہیں ان لوگوں سے چھوٹو گینگ قابو نہیں ہو رہا پنجاب حکومت چھوٹو گینگ کے ہاتھوں مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، یہ لوگ اورنج لائن ٹرین کے ڈبے سے باہر نہیں نکل رہے۔ انہوں نے پورے صوبے کو برباد کرکے رکھ دیا ہے وزیر اعلیٰ کو اچھل کود کے سوا کچھ نہیں پتا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے وزیر اعظم کے بچوں کی حمایت میں ایک لفظ نہیں بولا ان کی طرف سے پاناما لیکس کے معاملے پر خاموشی معنی خیز ہے۔ پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کسی سیاسی جماعت کی طرف سے نہیں بنائی گئیں اس لئے انہیں نظر انداز نہیں کر سکتے، یہ اللہ کی طرف سے آئی ہیں اور اس معاملے کو آگے لے کر چلیں گے۔
خبر کا کوڈ : 533409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش