QR CodeQR Code

چھوٹو گینگ کے فرار کے راستے بند، گن شپ ہیلی کاپٹرز کی ضرورت ہے، زعیم قادری

14 Apr 2016 20:30

اسلام ٹائمز: راجن پور میں جاری پولیس آپریشن سے متعلق میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں آپریشن جاری ہے، وہاں تین صوبوں کی سرحد لگتی ہے، ڈاکو فرار ہوکر دوسرے صوبے میں چلے جاتے ہیں، جس سے مشکلات پیش آتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس آپریشن میں 16 سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں، جبکہ آئی جی پنجاب خود آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔ میڈیا بریفنگ کے دوران انھوں نے بتایا کہ جس علاقے میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن ہورہا ہے، وہاں تین صوبوں کی سرحد لگتی ہے ،ڈاکو فرار ہو کر دوسرے صوبے میں چلے جاتے ہیں، جس سے مشکلات پیش آتی ہیں۔ زعیم قادری کا کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ جزیرہ نما علاقے میں موجود ہے اور انہوں نے مورچے بنا رکھے ہیں۔ اس لیے اتنا لمبا آپریشن کرنا پڑ رہا ہے۔ آپریشن میں 16 سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں، جبکہ آئی جی پنجاب خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایک مخصوص علاقے میں گینگ کا محاصرہ کر لیا ہے، جہاں سے ان کے فرار ہونے کے راستے ختم ہو گئے ہیں۔ اب گن شپ ہیلی کاپٹرز کی ضرورت ہے۔ زعیم قادری کا کہنا تھا کہ اس سے قبل چھوٹو گینگ کیخلاف پانچ آپریشن ہو چکے ہیں۔ جب بھی آپریشن کیا جاتا تھا، تو یہ فرار ہو کر دوسرے صوبے میں چلے جاتے تھے، جس کی وجہ سے پنجاب پولیس کو مشکلات پیش آتی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 533419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533419/چھوٹو-گینگ-کے-فرار-راستے-بند-گن-شپ-ہیلی-کاپٹرز-کی-ضرورت-ہے-زعیم-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org