QR CodeQR Code

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں کے دوران 24 ملزمان گرفتار

14 Apr 2016 21:39

اسلام ٹائمز: گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ سمیت موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ سمیت موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے طارق روڈ پر شیشہ پارلر پر چھاپہ مار کر 18 افراد کو گرفتار کرکے 2 شیشہ کیفے سیل کر دیئے، لانڈھی 89 میں مقابلے کے بعد 2 ملزمان فرحان اور بلال کو گرفتار کرکے 2 ٹی ٹی پستول، 7 موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان گرفتار کرلیا۔ نیو کراچی میں پولیس نے 2 ملزمان فیصل عرف منا قریشی اور یاسین عرف حکیم کو گرفتار کر لیا، جبکہ گلبہار پولیس نے مفرور ملزم محمد زاہد کو حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ گارڈن پولیس نے قتل کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم بلال کو گرفتار کیا۔


خبر کا کوڈ: 533436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533436/کراچی-کے-مختلف-علاقوں-میں-پولیس-کارروائیوں-دوران-24-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org