0
Thursday 14 Apr 2016 22:54

عمران خان، چوہدری نثار اور شہباز شریف کے خاندان ایک ہی پرواز سے لندن پہنچ گئے

عمران خان، چوہدری نثار اور شہباز شریف کے خاندان ایک ہی پرواز سے لندن پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا خاندان ایک ہی پرواز سے لندن پہنچ گیا۔ لاہور سے لندن جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 757 کی بزنس کلاس ملک کی اہم سیاسی شخصیات سے بھری ہوئی تھی کیونکہ اس پرواز میں عمران خان اور چوہدری نثار کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ چوہدری نثار کے ساتھ ان کی اہلیہ جب کہ عمران خان کے ہمراہ جہانگیر ترین اور علیم خان تھے، دونوں شخصیات کی نشستیں ایک دوسرے سے کچھ ہی فاصلے پر تھی، پی آئی اے ذرائع کے مطابق چودھری نثار کی ون اے جب کہ ون ایچ عمران خان کے نام پر مختص تھی۔ لاہور ایئرپورٹ پرجب چوہدری نثار اور عمران خان کے درمیان ٹاکرا ہوا تو دونوں نے ناصرف گرم جوشی سے مصافحہ کیا بلکہ ایک دوسرے کی خیریت بھی دریافت کی اور نرم جملوں کا تبادلہ کیا۔ لاہور سے روانہ ہونے والی پراوز لندن پہنچ گئی جس کے ذریعے عمران خان، چوہدری نثار اور شہباز شریف کا خاندان بھی لندن پہنچا جہاں ان کی پرواز نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
خبر کا کوڈ : 533447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش