QR CodeQR Code

14 دنوں سے بند شاہراہ قراقرم چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھل گئی، بڑی گاڑیوں کیلئے آج کھول دی جائے گی

15 Apr 2016 09:23

اسلام ٹائمز: شاہراہ قراقرم کی بحالی کے باعث امید ہے کہ گلگت بلتستان میں پیدا ہونے والی قحط جیسی صورتحال کا خاتمہ ہوجائے گا، عوام کو خوراک اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ طوفانی بارش اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث 14 دنوں سے بند شاہراہ قراقرم چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے جبکہ بڑی گاڑیوں کی آمدروفت آج سے شروع ہوجائے گی۔ شاہراہ قراقرم حالیہ بارشوں اور زلزلے کی وجہ سے 98 مقامات پر لینڈسلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی تھی۔ ایف ڈبلیو او کی دن رات کی کوششوں کے سبب فوری بحالی کا کام عمل میں لایا گیا ہے۔ شاہراہ قراقرم کی بحالی کے باعث امید ہے کہ گلگت بلتستان میں پیدا ہونے والی قحط جیسی صورتحال کا خاتمہ ہوجائے گا، عوام کو خوراک اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔


خبر کا کوڈ: 533480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533480/14-دنوں-سے-بند-شاہراہ-قراقرم-چھوٹی-گاڑیوں-کیلئے-کھل-گئی-بڑی-ا-ج-کھول-دی-جائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org