0
Friday 15 Apr 2016 09:37

کارکن انتخابات کی تیاریاں کریں، آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آئے گی، تسنیم اھمد قریشی

کارکن انتخابات کی تیاریاں کریں، آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آئے گی، تسنیم اھمد قریشی
اسلام ٹائمز۔ ڈویژنل کو آرڈنیٹر پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی نے سرگودہا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پانامہ لیکس کے الزمات ثابت ہونے تک وزیراعظم سے استعفی نہیں مانگے گی، کیو نکہ قبل از وقت وزیر اعظم کا مستعفی ہونا ان کو سیاسی شہید بنا دے گا، کر پٹ اور نااہل لیگی ٹولہ کی کرپشن بے نقاب ہونے کے بعد عوام میں ان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکمران ٹولہ کا سیاسی ٹائی ٹینک ڈگمگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن انتخابات کی تیاریاں کریں، بہت جلد انتخابات کے نتیجہ میں پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 533483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش