QR CodeQR Code

انتخابی اتحاد کیلئے نوازشریف کو میرے گھر آنا ہوگا، خالد ابراہیم

15 Apr 2016 11:24

اسلام ٹائمز: راولاکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے کے پی پی کے رہنما کہنا تھا کہ آئندہ کی سیاست کے لائحہ عمل کا اعلان 24 اپریل کو کروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے قائد خالد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے ہے کہ نواز لیگ سے اب اتحاد آ گے چلانا مناسب نہیں ہے، نواز شریف اتحاد بنانے ڈھائی گھنٹے میرے گھر آ کر بیٹھے رہے اگر اتحاد آگے چلانا ہے تو انہیں پھر میرے گھر آنا ہو گا۔ اگر پڑھی لکھی خاتون سے میں الیکشن ہار گیا تو یہ میرے لیے فخر کی بات ہو گی۔ آئندہ کی سیاست کے لائحہ عمل کا اعلان 24 اپریل کو کروں گا۔ حاجی یعقوب خان کو قصور وار نہیں سمجھتا قصور وار وہ لوگ ہیں جنہوں نے حاجی یعقوب سے تین بار مجھے ہرایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں مرکزی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق صدر جے کے پی پی نواز خان نے کہا کہ گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے اس حوالے سے بنائی گئی کمیٹی تقسیم کشمیر کے منصوبے کو آگے بڑھانے کا تسلسل ہے۔ جلسہ سے نبیلہ ارشاد سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 533492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533492/انتخابی-اتحاد-کیلئے-نوازشریف-کو-میرے-گھر-آنا-ہوگا-خالد-ابراہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org