QR CodeQR Code

چھوٹو گینگ سے لڑنے پاک فوج پہنچ گئی

15 Apr 2016 13:03

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف گزشتہ 17 روز سے جاری پولیس کی کارروائی میں ناکامی کے بعد پاک فوج کو مدد کے لئے طلب کر لیا گیا جب کہ اوکاڑہ سے پاک فوج کی بٹالین، 6 ہیلی کاپٹروں پر سوار ہوکر راجن پور پہنچ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس کی ناکامی کے بعد چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی کے لئے پاک فوج کے دستے کچے کے علاقے میں پہنچ گئے جب کہ فوجی جوانوں کو ایس ایس جی کمانڈوز کی مدد بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف گزشتہ 17 روز سے جاری پولیس کی کارروائی میں ناکامی کے بعد پاک فوج کو مدد کے لئے طلب کر لیا گیا جب کہ اوکاڑہ سے پاک فوج کی بٹالین، 6 ہیلی کاپٹروں پر سوار ہوکر راجن پور پہنچ گئی جس میں 100 جوان شامل ہیں اور مزید 500 جوانوں کو آپریشن کے لئے طلب کر لیا گیا ہے۔ چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی کے لئے آپریشن میں فوج کو ایس ایس جی کمانڈوز کی مدد بھی حاصل ہے جب کہ 7 ونگ چولستان رینجرز کے اہلکار بھی راجن پور پہنچ گئے اور پولیس کے جوان بھی بدستور آپریشن کا حصہ رہیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 17 روز سے جاری پولیس کے آپریشن کے دوران 6 اہلکار شہید اور 22 کو یرغمال بنایا جا چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 533496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533496/چھوٹو-گینگ-سے-لڑنے-پاک-فوج-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org