QR CodeQR Code

راجن پور، مقابلے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے خاندان کو 50 لاکھ دینے کا اعلان

15 Apr 2016 15:09

اسلام ٹائمز: وزیر اعلٰی پنجاب نے حکم دیا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی بیوہ کی تاحیات کفالت کی ذمہ داری بھی پنجاب حکومت کے ذمہ ہوگی اور اس کے علاوہ شہید پولیس اہلکار کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے چھوٹو گینگ کے خلاف جاری مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثاء کے لئے مالی امداد کا اعلان کردیا، وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چھوٹو گینگ کیخلاف جاری مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو 50 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ وزیراعلٰی نے حکم دیا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی بیوہ کی تاحیات کفالت کی ذمہ داری بھی پنجاب حکومت کے ذمہ ہوگی اور اس کے علاوہ شہید پولیس اہلکار کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی پنجاب حکومت برداشت کرے گی، وزیر اعلٰی نے حکم دیا کہ شہید پولیس اہلکار کے بچوں یا گھر میں سے کسی ایک فرد کو سرکاری نوکری بھی دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 533498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533498/راجن-پور-مقابلے-میں-شہید-ہونیوالے-پولیس-اہلکاروں-کے-خاندان-کو-50-لاکھ-دینے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org