QR CodeQR Code

نامزد میئر وسیم اختر سے سٹی وارڈن موبائل واپس مانگ لی گئی

15 Apr 2016 17:00

اسلام ٹائمز: کے ایم سی نے ایم کیو ایم کے نامزد میئر کراچی کو موبائل کی واپسی کیلئے خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سٹی وارڈن کی موبائلیں گشت اور سکیورٹی کیلئے ہیں، ذاتی اسکواڈ کیلئے نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر سے سٹی وارڈن موبائل واپس مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ کی خاتون رہنما نسرین جلیل کے بعد وسیم اختر سے بھی سٹی وارڈن موبائل واپس مانگ لی گئی ہے۔ کے ایم سی نے نامزد میئر وسم اختر کو موبائل کی واپسی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سٹی وارڈن کی موبائلیں گشت اور سکیورٹی کیلئے ہیں، ذاتی اسکواڈ کیلئے نہیں۔ وسیم اختر کے میئر بننے سے پہلے ہی کے ایم سی حکام نے موبائل تعینات کر دی تھی۔ کے ایم سی نے خط سٹی وارڈن موبائل پر ناگن چورنگی پر حملے کے تناظر میں لکھا ہے۔ ناگن چورنگی پر حملے کا نشانہ بننے والی موبائل سابق سٹی نائب ناظم نسرین جلیل کے ساتھ تعینات تھی۔ حملے میں سٹی وارڈن بیٹی اور دوست سمیت جاں بحق ہوگیا تھا۔ سٹی وارڈن کی موبائل کو پولیس موبائل کی طرح بنانے پر مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 533519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533519/نامزد-میئر-وسیم-اختر-سے-سٹی-وارڈن-موبائل-واپس-مانگ-لی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org