QR CodeQR Code

بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید

15 Apr 2016 19:36

صحافی : سید راشد حیدر

اسلام ٹائمز:کپواڑہ میں فوجی کیمپ کے باہر کشمیریوں کے احتجاج پر بھارتی فوج نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک طالب شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور 4 کشمیریوں کی شہادت پر احتجاج کرنے والے ہزاروں مظاہرین پر بھارتی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، جس کے بعد مظاہرے پوری وادی میں پھیل گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ دنوں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کپواڑہ میں فوجی کیمپ کے باہر کشمیری بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور بھارتی فوج اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جس پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج نے ان پر فائر کھول دیا جس میں ایک طالب علم شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ اسکول کی طالبہ سے قابض بھارتی فوج کی زیادتی کے واقعے کے بعد گذشتہ دنوں احتجاج کے دوران بھارتی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ شروع کر دی تھی جس کے نتیجے میں 4 کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جب کہ ان کی شہادت کے خلاف کشمیری رہنماؤں نے جمعہ کی نماز کے بعد احتجاج کی کال دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 533545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533545/بھارتی-فوج-کی-فائرنگ-سے-ایک-اور-کشمیری-نوجوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org