0
Friday 15 Apr 2016 22:50

آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کیخلاف دنیا کی سب سے بڑی مہم ہے، ملیحہ لودھی

آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کیخلاف دنیا کی سب سے بڑی مہم ہے، ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں صف اول کا ملک رہا ہے جب کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کے خلاف دنیا میں سب سے بڑی مہم ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے دہشت گردی کے خاتمے کے بارے میں سلامتی کونسل کے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے عالمی برادری پر دہشت گردی کے فوری اور مکمل خاتمے کے لیے تعاون پر زور دیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں صف اول کا ملک رہا ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں انسانی جانیں قربان کی ہیں لیکن اس کے باوجود اپنی سرزمین پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی مہم ہے جس کے تحت دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں، سہولت کاروں، ہمدردوں اور مالی معاونت کاروں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 533562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش