0
Saturday 16 Apr 2016 00:07

ڈی آئی خان، ماموں بھانجے پر مسلح افراد کی فائرنگ، ماموں جاں بحق، بھانجا زخمی

ڈی آئی خان، ماموں بھانجے پر مسلح افراد کی فائرنگ، ماموں جاں بحق، بھانجا زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دیرینہ دشمنی نے ایک اور زندگی کا چراغ گل کر دیا ہے۔ تھانہ چودھوان کی حدود میں سمیع اللہ استرانہ ولد نصراللہ استرانہ سکنہ منگل اور اس کا ماموں علاؤ الدین استرانہ ولد شمش الدین سکنہ استرانہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ منگل موڑ کے قریب پہلے سے موجود دو مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ جس سے ماموں نصراللہ استرانہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ بھانجا زخمی ہوگیا۔ تھانہ چودھوان میں سمیع اللہ استرانہ نے اس واقعہ کی دعویداری قتل کی دفعہ کے تحت اکرام استرانہ ولد امیر محمد اور ہستی خان استرانہ ولد بہاول خان سکنائے منگل پر کی ہے اور کہاہے کہ ان کی مخالف فریق سے سابقہ لڑائی جھگڑے کا تنازعہ چلا آرہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 533580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش