0
Saturday 16 Apr 2016 09:54

پاک چین سرحدی علاقے میں غیرملکیوں سمیت نو سیاح پھنس گئے

پاک چین سرحدی علاقے میں غیرملکیوں سمیت نو سیاح پھنس گئے
اسلام ٹائمز۔ حالیہ بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے چین اور پاکستان کے سرحدی علاقے سوست میں چھ غیرملکیوں سمیت نوسیاح پھنس گئے، پھنسے ہوئے افراد نے حکومت سے فوری مدد فراہم کرنے کی اپیل کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں موسلادھار بارشوں کے سلسلے کے سبب لینڈسلائیڈنگ سے جا بجا راستے بند ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان اور چین کی سرحد پر واقع علاقے سوست میں راستے بند ہونے والے پھنسے سیاحوں میں دوجرمن، تین آئرش اور ایک امریکی سیاح شامل ہیں۔ شدید بارشیں پاک چین سرحدی علاقے میں زحمت بن گئیں۔ بارشوں کے نتیجے میں لینڈسلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئیں اور متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے اور دواوٴں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ مقامی سیاحوں نے شکوہ کیا ہے کہ وہ 14 روز سے اس علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کی کوئی مدد نہیں ملی۔ غیرملکی سیاحوں نے بھی حکومت سے امداد بھیجنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب چین میں پھنسے 45 پاکستانی شہریوں میں سے نو گزشتہ روز پاکستان پہنچ گئے جبکہ باقی موسم کی خرابی کے سبب نہیں آسکے۔
خبر کا کوڈ : 533622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش