0
Saturday 16 Apr 2016 13:21

پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کے رینجرز کے سامنے پارٹی قیادت کیخلاف اہم انکشافات

پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کے رینجرز کے سامنے پارٹی قیادت کیخلاف اہم انکشافات
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے رینجرز کی تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے اپنی پارٹی قیادت پر سنگین الزامات عائد کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے رینجرز کی تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، انہوں نے اپنی ہی پارٹی کی قیادت پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما لیاری گینگ وار کی سرپرستی کرتے ہوئے ان سے غیر قانونی کام کرواتے تھے۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی اداروں کے سامنے بیان دیتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ پولیس افسر، ایڈمنسٹریٹر، سابق سینیٹر گینگ وار کیلئے کام کرتے تھے، جبکہ ایس پی فاروق اعوان، انسپکٹر چاند نیازی اور انسپکٹر جاوید بلوچ کے بھی عزیر بلوچ سے رابطے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ گینگ وار پی پی رہنما کے حکم پر زمینوں پر قبضہ کرتے تھے، نادرن بائی پاس پر زمینوں پر قبضے سابق ایڈمنسٹریٹر لیاری سے مل کر کروائے، جبکہ 250 ایکٹر زمین قبضہ کرکے پیپلز پارٹی کے اعلیٰ رہنما کو دی۔ قادر پٹیل نے انکشاف کیا کہ اراضی پر قبضے پروٹوکول افسر خالد کے ذریعے کئے گئے، جبکہ پی پی کے اعلیٰ رہنما کے حکم پر عزیر بلوچ، بابا لاڈلا سے قتل کرائے۔
خبر کا کوڈ : 533662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش