QR CodeQR Code

کراچی میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، 29 کیس سامنے آ گئے، رواں سال متاثرہ افراد کی تعداد 380 ہوگئی

16 Apr 2016 20:10

اسلام ٹائمز: رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک شہر میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور 380 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ سال شہر میں ڈینگی کے 3593 جبکہ صوبے میں 3676 کیسز سامنے آئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مزید 29 کیسز سامنے آگئے۔ جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 380 ہوگئی ہے۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے شہر کے مختلف اسپتالوں کی او پی ڈیز میں 20 ایسے مریضوں کو لایا گیا جو ڈینگی سے متاثر تھے جبکہ 9 مریضوں کو ڈینگی کی شکایت پر مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک شہر میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور 380 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال شہر میں ڈینگی کے 3593 جبکہ صوبے میں 3676 کیسز سامنے آئے تھے اور ڈینگی سے 11 ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 533723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533723/کراچی-میں-ڈینگی-وائرس-پھیلنے-لگا-29-کیس-سامنے-آ-گئے-رواں-سال-متاثرہ-افراد-کی-تعداد-380-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org