0
Saturday 16 Apr 2016 22:11

ٹھٹھہ سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے 2 ایجنٹ گرفتار

ٹھٹھہ سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے 2 ایجنٹ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے ٹھٹھہ میں کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے 2 ایجنٹ گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے بتایا کہ محکمہ انسداد دہشتگردی سیل نے ٹھٹھہ میں کارروائی کرکے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے 2 ایجنٹ گرفتار کرلئے، جن سے حساس مقامات کی تصاویر ملی ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ’’را‘‘ ایجنٹوں میں صدام حسین اور بچل شامل ہیں، جنہیں بھارت نے کوڈ فراہم کئے تھے، جبکہ گرفتار ملزمان ماہی گیروں کے بھیس میں کام کرتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 533749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش