0
Saturday 16 Apr 2016 22:16

نون لیگ کو حکومت اور کرپشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر نا ہوگا، چودھری سرور

نون لیگ کو حکومت اور کرپشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر نا ہوگا، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں کر پشن کے ’’چھوٹو اور بڑو‘‘ گینگ کیخلاف بھی آپریشن کیا جائے، پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد پیپلز پارٹی سمیت جو بھی حکومت کا خفیہ یا اعلانیہ ساتھ  دینے کی غلطی کریگا سیاسی موت مر جائیگا، کر پشن کیخلاف تحریک پوری قوم کی جنگ بن چکی ہے۔ لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اب مسلم لیگ ن کو حکومت اور کرپشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر نا ہوگا، پنجاب میں حکمرانوں نے پولیس جیسے ادارے کو بھی سیاسی مداخلت کی وجہ سے تباہ کر دیا ہے اور آج یہی وجہ ہے کہ چھوٹو گینگ کیخلاف بھی کارروائی کیلئے حکومت کو دیگر اداروں کو مدد کیلئے بلانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مزید تباہی اور بر بادی سے بچانے کیلئے کرپشن کرنیوالے گینگ کیخلاف بھی کارروائیاں کرنا ضروری ہیں، نیب سمیت دیگر اداروں کو چاہیے کہ وہ کر پشن کرنیوالے گینگ کیخلاف بھی بلاتفریق فوری آپریشن شروع کریں تاکہ قوم کو کرپشن کے اس کینسر سے بھی نجات دلائی جا سکے۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ جب تک پنجاب میں پولیس سمیت دیگر ادارے غیر سیاسی نہیں ہوں گے اس وقت تک ان اداروں کا مضبوط اور بہتر انداز میں کام کرنا ممکن نہیں ہو سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 533750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش