0
Saturday 5 Feb 2011 13:16

مصری عوام سے یکجہتی کیلئے مختلف ممالک میں مظاہرے،مصر میں تحریر اسکوائر پر احتجاج جاری

مصری عوام سے یکجہتی کیلئے مختلف ممالک میں مظاہرے،مصر میں تحریر اسکوائر پر احتجاج جاری
تریپولی:اسلام ٹائمز-مصری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ لبنان کے شہر تریپولی اور دارالحکومت بیروت میں سیکڑوں افراد نے مصری مظاہرین کے سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین مصری صدر حسنی مبارک کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ تیونس میں مصری سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین صدر حسنی مبارک سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی مصری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہزاروں افراد نے ریلی نکالی۔ ادھر جنوبی افریقا میں بھی ہزاروں افراد نے مصری سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔ جس میں مسلم کمیونٹی، جنوبی افریقہ میں مقیم مصری، میونسپل ورکر یونین، ساوتھ افریقن ٹریڈ یونین اور نیشنل ایجوکیشن ہیلتھ ورکرز سمیت دیگر تنظیموں کے نمائندے بھی شریک تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مصری عوام کو ان کی جدوجہد کا صلہ ضرور ملے گا۔
ادھر مصر کے تحریر اسکوائر پر احتجاج جاری ہے۔ وزیر اعظم احمد شفیق نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج مظاہرین کا حق ہے، طاقت کا استعمال نہیں کیا جائیگا۔ امریکی صدر نے بھی حسنی مبارک کو رخصتی کا اشارہ دے دیا۔ قاہرہ میں حکومت مخالف تحریک کے مرکز التحریر اسکوائر پر مظاہرین کا احتجاج جاری ہے۔ مصری وزیراعظم احمد شفیق نے ایک انٹریو میں کہا ہے کہ مظاہرین اسکوائر پر آزاد ہیں، مظاہرین کو اس وقت تک گرفتار نہیں کیا جائیگا جب تک وہ پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں۔ اسکندریہ، جنوبی افریقہ اور لبنان میں حسنی مبارک کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔ ادھر گزشتہ ہفتے قاہرہ میں جھڑپوں کے دوران زخمی ہونے والا سرکاری اخبار کا صحافی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ امریکی صدر بارک اوباما نے کینیڈا کے وزیراعظم اسٹیفن ہارپر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ مصر کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے قوت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ صدر حسنی مبارک اپنے مستقبل کا فیصلہ عوام کی صدا سن کر کریں۔

خبر کا کوڈ : 53381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش