QR CodeQR Code

عوام نے جن لوگوں کو انتخابات میں مسترد کیا تھا، وہ ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں، سردار شفقت حیات خان

17 Apr 2016 11:49

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ دھرنوں کی وجہ سے ملک کو نقصان ہوا، شریف برادران ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن سرگودہا کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی سردار شفقت حیات خان بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ سرگودہا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عوام نے جن لوگوں کو انتخابات میں مسترد کیا تھا، وہ ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کے رہنما کا کہنا تھا کہ دھرنوں کی وجہ سے ملک کو نقصان ہوا، شریف برادران ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر رہے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ایشین ٹائیگر بنے گا۔


خبر کا کوڈ: 533834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533834/عوام-نے-جن-لوگوں-کو-انتخابات-میں-مسترد-کیا-تھا-وہ-ملک-کی-ترقی-رخنہ-ڈالنا-چاہتے-ہیں-سردار-شفقت-حیات-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org