0
Sunday 17 Apr 2016 16:33

مسلم لیگ (ن) نے جی بی کونسل کے الیکشن کیلئے 3 امیدواروں کے نام فائنل کر دیئے

مسلم لیگ (ن) نے جی بی کونسل کے الیکشن کیلئے 3 امیدواروں کے نام فائنل کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان کونسل کے الیکشن کیلئے تین امیدواروں کے نام فائنل کر دیئے ہیں، جن امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں اشرف صدا، وزیر اخلاق، سلطان علی خان اور ارمان شاہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے امیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان آج ہوگا۔ ادھر پاکستان پپیلز پارٹی گلگت بلتستان نے کونسل الیکشن میں تحریک اسلامی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پیپلز پارٹی اور تحریک اسلامی کی صوبائی قیادت کے درمیان ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے تحریک اسلامی کو عندیہ دے دیا ہے کہ 18 اپریل کو ہونے والے کونسل انتخابات میں تحریک اسلامی کے امیدوار کو پی پی کے رکن اسمبلی عمران ندیم ووٹ دینگے۔ اس وقت کونسل کا رکن منتخب ہونے کیلئے امیدوار کو 5 ووٹوں کی ضرورت ہے اور اس وقت تحریک اسلامی کے پاس 4 اراکین اسمبلی ہیں اور پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کے ووٹ دینے سے تحریک اسلامی ایک نشست حاصل کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 533889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش